Saturday, April 20, 2024

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، حیدر علی کی شاندار اننگز کی بدولت ناردرن نے بلوچستان کو ہرادیا

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، حیدر علی کی شاندار اننگز کی بدولت ناردرن نے بلوچستان کو ہرادیا
October 16, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 27 ویں میچ میں حیدر علی کے 86 رنز کی بدولت ناردرن نے بلوچستان کو 39 رنز سے شکست دیدی۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ناردرن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 199 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔ حیدر علی نے 50 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز تراشی، شاداب 27 گیندوں پر 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم 160 رنز تک محدود رہی، امام الحق 35، اویس ضیاء 34 رنز بناکر قابل ذکر بلے باز رہے۔ ناردرن کی جانب سے شاداب اور محمد اسماعیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ناردرن نے بلوچستان کو 39 رنز سے ہرا کر ساتویں فتح سمیٹی۔ ادھر سدرن پنجاب نے سندھ کو 70 رنز سے شکست دے دی۔ سدرن پنجاب نے 191 رنز بنائے۔ سندھ ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فاتح ٹیم کے صہیب مقصود 67 اور خوشدل شاہ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔