Monday, May 6, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا
October 24, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا، فیصل آباد میں فائنل معرکہ میں ناردرن اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے خیبر پختونخوا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 3 وکٹوں سے شکست دی کے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ عماد بٹ نے آخری اوور میں 20رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔