نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سدرن پنجاب نے ناردرن کی ٹیم کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
سدرن پنجاب نے اپ سیٹ کرتے ہوئے ناردرن ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ سدرن نے 212 رنز کا ایونٹ کا سب سے بڑا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آغا سلمان 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ عامر یامین 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔
اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے ناردرن کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 211 بنائے۔ حیدر علی نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سدرن کے ضیا الحق نے دو ،عامر یامین ، نسیم شاہ اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔