Thursday, May 9, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ، بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دیدی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ، بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دیدی
October 16, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دیدی ۔ 164 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب 137 رنز بنا سکی۔ سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر بلوچستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ اویس ضیا 56 اور بسم اللہ خان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم 8 وکٹوں پر 137 رنز ہی بنا پائی۔ احمد شہزاد 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ عماد بٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بلوچستان کے اویس ضیا مین آف دی میچ قرار پائے۔