Friday, May 17, 2024

نیشنل ٹی 20 کپ کا میلہ کل سجے گا

نیشنل ٹی 20 کپ کا میلہ کل سجے گا
October 12, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ کا میلہ سجنے میں ایک روز باقی رہ گیا ، اقبال اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ میں شریک چھ ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اور ایونٹ کی خوبصورت ٹرافی سے پردہ بھی اٹھا دیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی ہوگی برسات کل سے شرو عہو گی ، نیشنل ٹی 20  ڈے اینڈ نائٹ کپ کل سے شروع ہوگا، بڑے ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے بڑے ستارے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سندھ الیون کی کپتانی سرفراز احمد، بلوچستان کی حارث سہیل، نادرن کرکٹ ٹیم کی قیادت عماد وسیم، سینٹرل پنجاب کی بابر اعظم، ساودرن پنجاب کی شان مسعود اور کے پی کرکٹ الیون کی کپتانی محمد رضوان کریں گے ۔ اقبال اسٹیڈم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی اور مشترکہ پریس کانفرنس میں جیت کا عزم ظاہر کیا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اقبال اسٹیڈیم میں آٹھ سال کے بعد کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، شہری کرکٹ انجوائے کرنا کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔