Thursday, April 25, 2024

نیشنل ٹی 20 کپ: لاہور وائٹس کے اوپنرز نے 209 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کر دی

نیشنل ٹی 20 کپ: لاہور وائٹس کے اوپنرز نے 209 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کر دی
November 24, 2017

لاہور (92 نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ،لاہور وائٹس کے اوپنرز نے 209 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کر دی۔ کامران اکمل نے 150 جبکہ سلمان بٹ نے 55 رنز بنائے۔

اوپننگ جوڑی نے ڈومیسٹک کرکٹ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کر دی۔

کامران اکمل  نے12 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 150 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ سلمان بٹ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے انچاس گیندوں پر پچپن رنز جوڑے۔

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ  میں  ایک اننگز میں سب سےزیادہ 12 چھکے لگنے کا ریکارڈ بھی قائم ہوا، عمدہ پرفارمنس پر کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔