Thursday, May 9, 2024

نیشنل ٹی 20 کپ ، ساتویں میچ میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 8 رنز سے ہرا دیا

نیشنل ٹی 20 کپ ، ساتویں میچ میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 8 رنز سے ہرا دیا
October 16, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ساتویں میچ میں سندھ نے خیبر پختونخوا کو آٹھ رنز سے شکست دیدی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ احسن علی 64، خرم منظور 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔ کپتان محمد رضوان کی 70 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔ فخرزمان 15 رنز ہی بنا سکے۔ اسرار اللہ 28، افتخار احمد 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سندھ کے انور علی نے تین اور محمد حسنین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔