Wednesday, May 8, 2024

نیشنل ٹی 20 کپ ، خیبرپختونخوا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

نیشنل ٹی 20 کپ ، خیبرپختونخوا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
October 22, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ۔ بابر اعظم نے 83 اور عمر اکمل نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ۔ جواب میں خیبر پختونخوانے آخری اوور میں خوشدل شاہ کی شاندار اننگز کی بدولت میچ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے ناقابل شکست 46 رنز بنائے۔ خیبر پختونخوا کے فخر زمان نے 82 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ مین آف دی میچ قرار پائے۔