Friday, April 19, 2024

نیشنل ٹی 20 کپ، آج ناردرن اور بلوچستان، سندھ اور سدرن پنجاب مد مقابل ہونگے

نیشنل ٹی 20 کپ، آج ناردرن اور بلوچستان، سندھ اور سدرن پنجاب مد مقابل ہونگے
October 15, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ،  آج کے پہلے میچ میں سہ پہر تین بجے ناردرن اور بلوچستان  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،دوسرے میچ میں شام ساڑھے سات بجے سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں  مد مقابل ہوں گی۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے ٹیموں  کے درمیان جنگ میں تیزی آگئی ، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں سہ پہر تین بجے ناردرن اور بلوچستان  کی ٹیموں میں مقابلہ ہو گا ،ناردن کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ بلوچستان کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں شام ساڑھے سات بجے  سندھ اورسدرن پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، سندھ کی ٹیم نے ایونٹ میں سیمی فائنل کا ٹکٹ  کٹوا لیا جبکہ سدرن پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

گزشتہ رو ز  کھیلے گئے میچز میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں نے اپنے میچز جیتے۔