Wednesday, April 24, 2024

نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا

نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا
November 21, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا ۔کھلاڑیوں نے زمین پر لیٹ کر جان بچائی ۔ میچ لاہور وائٹس اور پشاور کےدرمیان کھیلا جا رہا تھا


لاہور وائٹس اور پشاورکے درمیان میچ جاری تھا کہ ایک دم تمام کھلاڑی اور فیلڈ ایمپائر زمین پرلیٹ گئے جس پر ناظرین خاصے پریشان ہو گئے ۔مگر کچھ دیر حقیقت کھلی کہ میدان میں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا ہے جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں اور فیلڈ ایمپائرز نے زمین پرلیٹ کر جان بچائی