Friday, May 17, 2024

نیشنل ٹی 20 میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو شکست دیدی

نیشنل ٹی 20 میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو شکست دیدی
October 5, 2020

ملتان ( 92 نیوز) نیشنل ٹی 20 میں خیبر پختونخوا نےسندھ کو شکست دے دی، سندھ نے184رنز کا ہدف دیا، خیبرپختونخوا نے 2وکٹوں پر پورا کرلیا۔

ملتان میں جاری نیشنل ٹی 20کے گیارہویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ، سندھ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے ۔

شرجیل خان کی 56گیندوں پر 90رنز کی اننگز بھی شامل تھی ،شاہین شاہ آفریدی نے 21رنز کے عوض سندھ کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

خیبر پختونخوا نے 184رنز کا ہدف دووکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔  محمد حفیظ نے 72،فخرزمان نے61 اورافتخار احمد  نے40 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں  اپنا اپنا حصہ ڈالا۔

شاہین شاہ آفریدی مین آف دی میچ قرارپائے۔