Wednesday, April 24, 2024

نیشنل ٹی 20، فیصل آباد نے راولپنڈی کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی 20، فیصل آباد نے راولپنڈی کو 5وکٹوں سے شکست دے دی
November 21, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) نیشنل ٹی 20 میچ میں فیصل آباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد راولپنڈی کو شکست دے دی ۔
راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے 193 رنز بنائے ۔ جواب میں فیصل آباد نے صہیب مقصود ، خرم شہزاد اور فہیم اشرف کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت میں 194 رنز کا ہدف صرف ایک گیند پہلے حاصل کرلیا ۔