Wednesday, May 22, 2024

نیشنل ٹی 20 ، افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا نےبلوچستان کو شکست دیدی

نیشنل ٹی 20 ، افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا نےبلوچستان کو شکست دیدی
October 13, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے  نیشنل ٹی 20 میچ میں خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کر بلوچستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،جس نے مقررہ 20اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے ۔ امام الحق نے 70اور اویس ضیا نے  31رنز کی اننگز کھیلی ،جواب میں خیبر پختونخوا نے مقررہ ہدف 17.1اوور میں پورا کرلیا۔ عادل امین 46،فخرزمان  45اور محمد رضوان ناقابل شکست 31رنز  بناکر نمایاں رہے۔خیبر پختونخوا کے محمد محسن چار وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔