Thursday, April 18, 2024

نیشنل لاجسٹک سیل نے سی پیک مغربی روٹ کا پہلا حصہ مکمل کرلیا

نیشنل لاجسٹک سیل نے سی پیک مغربی روٹ کا پہلا حصہ مکمل کرلیا
November 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک، چین دوستی کا شاہکار سی پیک منصوبے کا ایک اور سنگ میل عبور ہوگیا، نیشنل لاجسٹک سیل نے سی پیک مغربی روٹ کا 292 کلومیٹر موٹروے کا یارک سے رحمانی خیل تک 55 کلومیٹر کا پہلا حصہ کامیابی سے مکمل کرلیا۔

نیشنل لاجسٹک سیل نے سی پیک مغربی روٹ کا ہاکلہ، ڈی آئی خان 292 کلومیٹر موٹروے کا پہلا حصہ مکمل کیا۔ پہلا حصہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نزدیک یارک تا رحمانی خیل 55 کلومیٹر پر مشتمل ہے، پہلے حصے پر چار رویہ کیرج وے تعمیر کی گئی ہے۔

یارک سے رحمانی خیل تک شاہراہ پر 2016ء میں کام شروع ہوا، شاہراہ پر یارک اور عبداللہ خیل کے مقام پر دو انٹرچینج، ٹول پلازے، رہائشی بلاکس، 6 انڈر پاس اور 4 پل تعمیر کیے گیے۔ سرسبزوشاداب پاکستان پروگرام کے تحت ایک لاکھ 54 ہزار پودے لگائے گئے۔

ہاکلہ، ڈی آئی خان موٹروے سی پیک مغربی روٹ کا اہم منصوبہ ہے۔ ہاکلہ، ڈی آئی خان 292 کلومیٹر پر محیط ہے اور اسے 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یارک تا رحمانی خیل پہلے حصے کی تکمیل کے بعد مزید 4 فیز باقی رہ گئے ہیں جن پر کام تیزی سے جاری ہے۔