Friday, May 17, 2024

نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ ،پنجاب اور بلوچستان کی کھلاڑی چھائی رہیں ‏

نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ ،پنجاب اور بلوچستان کی کھلاڑی چھائی رہیں ‏
April 29, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کو ئٹہ میں نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ کے مقا بلوں کا انعقاد کرایا گیا جہاں پنجاب اور بلوچستان کی کھلاڑی چھائی رہیں ۔ ایوب اسٹیڈیم میں تیسرے نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ کے مقا بلوں  میں  ملک بھر سے آ ئے فینسنگ کے50سے ز ائد مر دو خوا تین کے درمیان کا نٹے دار مقابلے جاری ہیں ۔ لڑکوں کے درمیان مقا بلہ ہوا تو کسی مقابلے میں پنجاب کا کھلاڑی اسلام آباد کے کھلاڑی پر فوقیت پاتا نظر آ یا تو کسی مقا بلے میں سندھ کا کھلاڑی بلو چستان کے کھلاڑی پر ۔

 شاداب خان کو ہیپاٹائٹس کی شکایت، دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے

منتظمین کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ میں مقابلے کروا نے کا مقصد جہاں فینسنگ کے کھیل کو بلو چستان میں فروغ دینا ہے وہاں دیگر کھیلوں کے لئے بھی بلو چستان میں را ہیں ہموار کرنا ہے ۔ فینسنگ کے مقا بلے 3روز تک جار ہی ر ہیں گے ۔