Friday, May 17, 2024

‏نیشنل سیونگز کی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی

‏نیشنل سیونگز کی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی
January 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ‏نیشنل سیونگز کی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کر دی گئی۔ ڈیفنس سیونگ کا شرح منافع کمی کے بعد 10 اعشاریہ 40 فیصد ہو گیا۔ بہبود سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں اعشاریہ 24 فیصد کمی بعد منافع 12 اعشاریہ 24 فیصد ہو گیا ہے۔ اسپیشل سیونگ کا شرح منافع 11 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ ریگولرانکم سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 36 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 56 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع اعشاریہ 40 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 60 فیصد ہو گیا ہے۔