Friday, April 26, 2024

نیشنل سیونگز کا چیک ملک بھر میں کسی بھی جگہ قابل قبول ہو گا

نیشنل سیونگز کا چیک ملک بھر میں کسی بھی جگہ قابل قبول ہو گا
November 21, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) نیشنل سیونگز کا چیک اب ملک بھر میں کسی بھی جگہ قابل قبول ہو گا۔ نیشنل سیونگز کا ادارہ اب بینکنگ کلیئرنگ سسٹم کا حصہ بن چکا ہے جس کی بدولت جاری کردہ چیک روپے کی حیثیت اختیار کرگیا ہے ۔
نیشنل سیونگز کے اس اقدام سے سرمایہ کاری کرنے والے بجلی ، پانی سمیت تمام اقسام کے بلز ، بچوں کی اسکول فیس اور دیگر ادائیگیوں کے علاوہ کراس چیک بھی جاری کر سکیں گے ۔
آن لائن سسٹم کے ذریعے نیشنل سیونگز کا چیک ملک بھر میں کسی بھی مالیاتی ادارے میں جمع کرایا جا سکے گا۔