Friday, May 10, 2024

نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، آرمی چیف

نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، آرمی چیف
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشتگردی کا سامنا ہے۔ خطے میں امن کےلیے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، موجودہ حالات میں پاکستان کو کئی  چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا، پاکستان خطے میں سکیورٹی خطرات کے باوجود دفاع کے اوپر کم خرچ کررہا ہے، سکیورٹی پر اخراجات بڑھانے سے انسانی  ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، خطے میں امن کے لیے پُرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔