Thursday, April 25, 2024

  نیشنل سٹیڈیم کا کیوریٹر بھی شدید گرمی سے چل بسا

   نیشنل سٹیڈیم کا کیوریٹر بھی شدید گرمی سے چل بسا
June 23, 2015
کراچی(92نیوز) گرمی کی لہر شکور حسین کو بھی موت کی وادی میں لے گئی جو نیشنل سٹیڈیم  میں پچھلے بیس سال سے  پچز تیار کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت سے سینکٹروں افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ان ہی میں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹر شکور حسین بھی شامل ہیں ۔ مرحوم پچھلے بیس سال سے نیشنل سٹیڈم میں ہیڈ کیوریٹر کے عہدے پر فائز تھے جن کی ذمہ داری تھی پچز کی تیاری شکور حسین نے انیس سوچھیانوے کے ورلڈ کپ کے لئے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ تیار کی جبکہ اس کے علاوہ پاک بھارت سمیت کئی ملکوں کے ساتھ سیریز کے موقع پر معیاری پچز بنا کر ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے داد حاصل کی۔ شکور حسین آخر دم تک نیشنل سٹیڈم میں کام کرتے رہے اس دواران ان کو لو لگی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کی میت ان کے آبائی علاقے آزاد کشمیر لے جائی گئی ہے۔ ان کی ناگہانی موت پر پی سی بی کے چیئر میں شہر یار خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔