Monday, May 6, 2024

نیشنل جوجٹسو چیمپئن شپ میں خواتین کی بھرپور شرکت

نیشنل جوجٹسو چیمپئن شپ میں خواتین کی بھرپور شرکت
April 12, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)کراٹے کو مردوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن نیشنل جوجٹسو چیمپئن شپ میں خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین کسی بھی کھیل میں پیچھے نہیں ہیں اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جو جٹسو کراٹے کی سب سے مقبول قسم ہے جس کے عالمی مقابلے بھی ہوتے ہیں انٹرنیشنل گیم ہونے کے ساتھ لڑکیوں میں اس کھیل کی مقبولیت کی وجہ ذاتی دفاع اور عدم تحفظ کے احساس کاخاتمہ بھی ہے،اور ساتھ ہی انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کر نے کا موقع بھی ملتا ہے ۔ جوجٹسو کے کھیل میں خواتین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ نیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ میں مقابلے تو مرد کھلاڑیوں کو زیادہ مقبول ہوئےلیکن دیکھنے والوں میں خواتین شائقین کی تعداد کہیں زیادہ تھی جو ان کے شوق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جو جٹسو پاکستان کے سر براہ خلیل احمدنے کھیل میں شفافیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں اولین پوزیشنز حاصل کرنے کے لئے ممنوعہ ادویات کا استعمال تواتر سے کیا جاتاہے جس کی روک تھا م میں بھی جو جٹسو سب سے آ گے ہے۔ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے نیشنل چیمپئن شپ ہی بہترین پلیٹ فارم ہے،پاکستان سپورٹس بورڈ مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کوسہولتیں فراہم کرکے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار کر سکتے ہیں۔