Friday, May 17, 2024

نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں آرمی کی ٹیم 14 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست

نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں آرمی کی ٹیم 14 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست
November 1, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں آرمی کی ٹیم 14 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست  ہے ۔ واپڈا چھ گولڈ کے ساتھ دوسری اور پاک فضائیہ تین گولڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کےچوتھے روز بھی مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف کیٹگری کے  مقابلوں  میں آرمی کی ٹیم نے 14 گولڈ، پانچ سلور اور دس برونز میڈل جیت کر پہلی پوزیشن کی ،  واپڈا چھ طلائی ، آٹھ چاندی  اور سات کانسی کے  تمغے جیت کر دوسری جبکہ پاک فضائیہ  نے  تین گولڈ، پانچ سلور اور 12 برونز میڈل جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

آج اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔