Sunday, May 19, 2024

نیشنل بینک کے سابق صدر سمیت کئی اعلیٰ افسر ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار

نیشنل بینک کے سابق صدر سمیت کئی اعلیٰ افسر ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار
September 22, 2017

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 7 ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

نیب نے سندھ ہائیکورٹ میں موقف پیش کیا کہ سابق صدر نیشنل بینک علی رضا سمیت دیگر ملزموں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور قومی خزانے کو اٹھارہ ارب پچاس کروڑ کا نقصان پہنچایا۔ مفرور بنگلہ دیشی باشندوں کی گرفتاری کیلئے سارک ممالک کو خط لکھ چکے ہیں۔

 چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا سمیت سات ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ ملزم علی رضا زبیر احمد و دیگر نے ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔