Sunday, September 8, 2024

نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں 17ارب روپے کا فراڈ !!! بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 50افسران ملوث

نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں 17ارب روپے کا فراڈ !!! بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 50افسران ملوث
August 20, 2015
کراچی (92نیوز) نیشنل بینک کی بنگلہ دیش برانچ میں 17 ارب روپے سے زائد کا فراڈ سامنے آیاہے۔ 92نیوز نے ایف آئی اے اور آڈٹ کی رپورٹ حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کی بنگلہ دیش برانچ میں 17 ارب روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فراڈ کے حوالے سے کی گئی تحقیقات ایف آئی اے سے نیب کو منتقل کردی گئی ہیں۔ ایف ائی اے نے اپنی تحقیقات میں بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 50افسران کو فراڈ میں ملوث قرار دیا تھا۔ کیس کی تحقیقات ملک کی اہم شخصیت کے کہنے پر رکوائی گئی تھیں۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بینک کی جانب سے 17 ارب کے قرضے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنگلہ دیشیوں کو جاری کئے گئے تھے۔ ایف آئی اے حکام نے بینک سے قرضہ حاصل کرنے والے افراد تک رسائی بھی مانگی ہے۔ ساتھ ہی فراڈ میں ملوث بینک کے سابق صدر کی گرفتاری کےلئے اجازت طلب کی گئی ہے۔