Friday, April 26, 2024

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈائون جاری

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈائون جاری
March 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ کالعدم تنظیموں اور کارندوں کے خلاف سیکورٹی اداروں کا گھیرا تنگ ہو گیا۔ کریک ڈائون کے دوران کالعدم تنظیموں کے مزید سینکڑوں افراد گرفتار کیئے گئے۔ نیشنل ایکشن  پلان کے تحت کالعدم تنظیموں  کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا  آپریشن جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق  ملک بھر میں مزید 121 افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام چلنے والے  182 مدارس ،34 اسکولز،5 کالج،163 اسپتال ، 184 ایمبولنس اور 8 دفاتر کو انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں صوبوں کے ساتھ وزارت داخلہ مل  کر کام کر رہی ہے۔