Friday, April 26, 2024

نیشنل ایکشن پلان پوری قوم کا پلان ہے : چودھری نثار

نیشنل ایکشن پلان پوری قوم کا پلان ہے : چودھری نثار
December 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نیشنل ایکشن پلان  کے معاملے پر فل ایکشن میں آ گئےکہا نیشنل   ایکشن پلان کسی سیاسی جماعت، گروہ یا حکومتی ادارے کا نہیں پور ی قوم کا پلان ہے  قومی  لائحہ عمل کے منصوبے پر پوری قوت سے عملدرآمد جاری رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق بلاول  بھٹو  زرداری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ یہ  وہ  ایکشن   پلان نہیں  جس پر  سب متفق تھے  یہ  نون  لیگ کا ایکشن پلان ہےجس کا  حساب  جلد   چکتا کرنے میں مشہورچودھری نثار نے مخالفین کو ترکی بہ  ترکی  جواب  دے دیا بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو وفاقی حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے تو وزیر داخلہ نے اگلے ہی روز پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت کو واضح  جواب دے دیا   اور  کہا کہ  کوئی غلط  فہمی میں نہ رہے  نیشنل ایکشن پلان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اس سے امن وامان  میں  نمایاں بہتری آئی نیشنل ایکشن پلان کسی سیاسی جماعت، گروہ یا حکومتی ادارے کا نہیں پور ی قوم کا پلان ہے۔ چودھری  نثار نےبغیر کسی  لیت و لعل  مخالفین کو یہ واضح  پیغام  بھی دے ڈالا کہ  نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت سے عملدرآمد جاری رہے گا۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ  حکام کو  ہدایات بھی  دیں کہ نیشنل ایکشن پلان  کے ہر نکتے کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیےصوبائی حکومتوں سے مل کر اقدام کیے جائیں۔