Saturday, April 27, 2024

نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عملدرآمد ہوا؟ آج اہم اجلاس طلب

نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عملدرآمد ہوا؟ آج اہم اجلاس طلب
April 2, 2019

لاہور (92 نیوز) نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عملدرآمد ہوا؟ وزیراعظم عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

 اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر چاروں صوبوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

 وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پنجاب اورخیبرپختونخوا کی جانب سےوزارت داخلہ کونیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔