Monday, September 16, 2024

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ضرب عضب کی کامیابیاں متاثر ہورہی ہیں : آرمی چیف

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ضرب عضب کی کامیابیاں متاثر ہورہی ہیں : آرمی چیف
August 12, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ضرب عضب کی کامیابیاں متاثر ہو رہی ہیں ، نتیجہ خیز انداز میں کمزوریوں پر قابو پانے تک مکمل امن کا خواب ادھورا رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں سکیورٹی حکام کا اعلیٰ ترین اجلاس ہوا ہے جس میں پرنسپل سٹاف آفیسرز ،ڈی جی آئی ایس آئی اور کورکمانڈرز نے شرکت کی ہے ۔ اس اہم اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیااوراجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے اب تک نہ حاصل ہونے والے مقاصد پر بھی غور کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہے، امن و استحکام کے حصول کیلئے پاکستانی عوام کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں مکمل قومی سلامتی کے حصول کے لئے پاکستانی افواج اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی ۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کی مکمل کامیابی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید کہا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی انتھک محنت قابل تعریف ہے ۔