Sunday, September 8, 2024

نیشنل ایتھلیکٹس چیمپئن شپ تین سے پانچ اپریل تک اسلام آباد میں ہوگی

نیشنل ایتھلیکٹس چیمپئن شپ تین سے پانچ اپریل تک اسلام آباد میں ہوگی
April 2, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل اتھلیٹکس چیمپئین شپ تین سے پانچ اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں مردوں کے بائیس اور خواتین کے بیس ایونٹس ہوں گے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں ایتھلیٹیکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر جنرل(ر) اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئین شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر،گلگت بلتستان اور ڈیپارٹمنٹس اور سروس ٹیمز بھی شریک ہوں گی۔ جنرل اکرم ساہی نے کہا کہ اس بار چیمپئین شپ میں میڈلز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو کیش انعامات بھی دیے جائیں گے تا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ ایتھلیٹکس مقابلوں کی زیادہ سے زیادہ کوریج کی جائے تا کہ ملک میں دم توڑتےان کھیلوں کو فروغ مل سکے۔ افتتاحی تقریب سپورٹس کملیکس کے جناح سٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ جس کے مہمان خصوصی چئرمین واپڈا ہوں گے۔ آرمی نیشنل ایتھلیٹکس چیمئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔