Monday, September 16, 2024

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جدید سکیورٹی مانیٹرنگ روم تیار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  جدید سکیورٹی مانیٹرنگ روم تیار
March 31, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل طرز کا جدید سکیورٹی مانیٹرنگ روم تیار ہوگیا ۔ پولیس کو انٹیلی جنس ڈیوٹی کی ذمے داریاں بھی مل گئیں۔

اسٹیڈیم کی سکیورٹی کیلئے نو پی ٹی زیڈ کیمروں سمیت 80 سے زائد کیمرے نصب کئے گئے ہیں ، انکوژر ہو یا سڑکیں، اسٹیڈیم ہو یا اطراف کا علاقہ

کمانڈ اینڈ کنٹروم روم تمام مقامات کی نگرانی کرے گا۔

ایس پی گلشن کے مطابق پولیس، رینجرز اور ٹیکنیکل ٹیم تین روز اسٹیڈیم میں موجود رہے گی ۔

ادھر پولیس کو انٹیلی جنس کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں،ائیر پورٹ سے ہوٹل، ہوٹل سے اسٹیڈیم تک 36 ، اسٹیڈیم کے اندر 20 سے زائد جبکہ پارکنگ پر 9 انٹیلی جنس اہلکار فرائض انجام دیں گے ۔

انٹیلی جنس اہلکار سیکورٹی اہلکاروں سے رابطے میں رہیں گے ۔