Sunday, September 8, 2024

نیشنل اسٹیڈیم کراچی خستہ حالت میں مبتلا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی خستہ حالت میں مبتلا
September 15, 2017

 

کراچی (92 نیوز) نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔گراؤنڈ میں گھاس اور پچ پر کام کا آغاز کر دیا گیا مگر اسٹینڈز کی حالت آج بھی مخدوش ہئے۔ پی ایس ایل تک کام مکمل ہونے کی امید نظر نہیں آتی ہے۔

 

جہاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کروانے کا اعلان کیا ہے وہاں اسٹیڈیم کی خستہ حالت کچھ اور ہی حال بیان کررہی ہے ۔ اسٹینڈز کی حالت زار کسی کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے جب کہ  مخدوش سیٹیں اور چھتیں ترقیاتی کاموں کا فسانہ اپنے منہ سے سنا رہی ہیں۔ نیشنل اسٹڈیم میں نئی گھاس کے سوا باقی سب کچھ پرانا ہے۔۔

 

لاہور میں آزادی کپ کے انعقاد اور ورلڈ الیون کی آمد کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں تو بحال ہو گئیں ۔۔ مگر چھ دفعہ ٹینڈر دیئے جانے کے اعلان کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچیز ہونا ناممکن سی بات ہے۔