Saturday, April 20, 2024

نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو مشکلات سے بچانے کیلئے ٹریفک پلان تیار

نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو مشکلات سے بچانے کیلئے ٹریفک پلان تیار
September 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو مشکلات سے بچانے کیلئے ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا۔ شائقین کو پارکنگ ایریاز سے بذریعہ شٹل سروس اسٹیڈیم تک لایا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیم  کامیچ دیکھنےکےلئے اسٹیڈیم جانے والوں کی سہولت کےلئے چار مقامات پر پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں۔ پارکنگ ایریا سے شٹل سروس کےذریعے شائقین کو اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کر دی جائیں گی۔ شائقین کی گاڑیاں کھڑی کرنے کے لئے چار مقامات پر پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں۔ غریب نواز گراؤنڈ، ایکسپو سینٹر،اردو یونیورسٹی  اور رانا لیاقت علی کالج کے پاس پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ گیٹ نمبر ایک سے پانچ تک والے شائقین غریب نواز گروانڈ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔ گیٹ نمبر چھ سے بارہ والے شائقین کو اردو یونیورسٹی میں سے اسٹیڈیم قریب پڑھے گا۔ غلط شٹل میں بیٹھنے سے شائقین کو مطلوبہ گیٹ تک پہنچنے کے لئے کئی میٹر تک پیدل چلنا پڑے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اندر کی سکیورٹی کا انتظام رینجرز کے جوانوں نے سنبھالا ہوا ہے جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔ اسپیشل سکیورٹی یونٹ، سندھ ریزرو پولیس، ریپڈ رسپانس فورس ،اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاربھی  فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے بھی 2 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔ ادھر پاک سری لنکا سیریز میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بازید خان، روشن ابھے سنگھے اور ایلکن ولکنز کمنٹری کے ذریعے شائقین کا لہو گرمائیں گے۔