Friday, March 29, 2024

نیشنل آرکائیو آف پاکستان میں رکھا تاریخی ورثہ بوسیدہ ہو کر خراب ہونے لگا، قیمتی ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ

نیشنل آرکائیو آف پاکستان میں رکھا تاریخی ورثہ بوسیدہ ہو کر خراب ہونے لگا، قیمتی ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ
May 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تاریخی حقائق تک پہنچنے کا واحد راستہ تاریخی دستاویزات ہوتی ہیں جو کہ لائبریریوں اور دستاویزات میں محفوظ ہوتی ہیں۔ نیشنل آرکائیو آف پاکستان وہ ادارہ ہے جو 1951ءسے ملکی تاریخی ورثہ کو محفوظ کرنے کا کام کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم نیشنل آرکائیو آف پاکستان لاکھوں نادر کتابوں، اخبارات اور جرائد کی صورت میں تاریخ کا بیش قیمت خزانہ اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے۔ ان میں سے کچھ کتابیں تو تین صدی پرانی ہیں۔ کتابوں کے علاوہ یہاں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ بھی موجود ہے۔ نیشنل آرکایﺅ نے حال ہی میں قائداعظم، فاطمہ جناح سمیت قومی ہیروز کی 15000 یادگار تصاویر بھی محفوظ کی ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ نادرترین کتابیں اور اخبارات انتہائی بوسیدہ حالت میں ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجٹ اور عملے کی کمی کے باعث یہ قیمتی ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔