Saturday, April 27, 2024

نیدرلینڈکا اسلام مخالف اقدام،عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی عائد

نیدرلینڈکا اسلام مخالف اقدام،عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی عائد
June 27, 2018
نیدرلینڈ ( 92 نیوز ) نیدرلینڈ کی حکومت کی جانب سے اسلام مخالف اقدام اٹھایا گیا ہے اور ملک بھر میں عوامی مقامات پر نقاب کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔  خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو چار سو یورو جرمانہ بھرنا پڑے گا ، اسلام مخالف سیاسی رہنماؤں نے اقدام کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ سینٹ میں پیش کیے جانے والے بل کے حق میں 44جبکہ مخالفت میں 31 ووٹ ڈالے گئے ، قانون کے تحت تعلیمی اداروں، پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری اداروں اور ہسپتال میں نقاب کرنے کی ممانعت ہوگی۔خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو چار سو یورو جرمانہ کیا جائے گا ۔ دوسری جانب  اسلام مخالف رہنما گیرٹ وائلڈز نے پابندی کو بڑی کامیابی  قرار دیا ہے ، انھوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز کا ڈی اسلامائزیشن کی جانب یہ پہلا قدم ہے، اگلا کام ملک بھر میں مساجد کو بند کرنا ہوگا ۔ برقعے پر پابندی سب سے پہلے فرانس میں 2010 میں عائد کی گئی تھی ، جس کے بعد آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ اور ڈنمارک نے بھی یہ قدم اٹھایا۔