Monday, September 16, 2024

نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
February 9, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ملکہ میکسیما صدرممنون حسین اوروزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما اسلام آباد پہنچیں تو رہنمامسلم لیگ (ن) ماروی میمن نے ملکہ میکسیما کا بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ملکہ میکسیما ڈچ ثقافت میں تارکین وطن کی شمولیت میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔ ملکہ میکسیما صدرممنون حسین اوروزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گی اور سرکاری اورنجی شعبوں کے اسٹیک ہولڈروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقی ہیں۔