Wednesday, May 1, 2024

نیدرلینڈ میں دنیا کا پہلا زیرآب میوزیکل شو‘ فنکاروں کی پرفارمنس نے دھوم مچا دی

نیدرلینڈ میں دنیا کا پہلا زیرآب میوزیکل شو‘ فنکاروں کی پرفارمنس نے دھوم مچا دی
May 29, 2016
روٹرڈیم (ویب ڈیسک) نیدرلینڈ کے ساحلی شہر روٹرڈیم میں موسیقاروں نے پہلی مرتبہ زیرآب میوزک بجا کر دھوم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ کے ساحلی شہر روٹرڈیم میں اوپرا ڈیگن فیسٹیول جاری ہے جس میں ”بیٹ وین میوزک“ نامی بینڈ نے زیرآب میوزک بجانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے اس شو کو ”ایکوا سونک“ کا نام دیا۔ بیٹ وین میوزک کے فنکاروں نے پانی کے خصوصی ٹینک میں اپنے فن کا جادو جگایا۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے زیرآب چلنے والے خصوصی آلات اور آواز کی ریکارڈنگ کیلئے مائیکروفونز تیار کیے۔ اس میوزیکل شو کی خاص بات یہ تھی کہ بینڈ کے تمام شرکاءنے سانس لینے کیلئے کوئی آلہ استعمال نہیں کیا۔ اس شو کیلئے انہوں نے خصوصی پریکٹس کی اور سانس لینے کیلئے کچھ دیر بعد پانی کے اوپر چلے جاتے تھے۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد زیرآب شو نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔