Tuesday, April 16, 2024

نیدرز لینڈ کی ملکہ میکسیما تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ‏

نیدرز لینڈ کی ملکہ میکسیما تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ‏
November 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیدرز لینڈ کی ملکہ میکسیما 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، وہ صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔ نیدرز لینڈ کی ملکہ میکسیما 6 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں جہاں دفتر خارجہ اور ہالینڈ کے سفارت خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ملکہ میکسیما سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی بات چیت کریں گی، وہ  مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کی خصوصی ترجمان برائے مالیاتی ترقی کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔،