Saturday, April 20, 2024

نیدر لینڈز ، یوتریخت میں ٹرام پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

نیدر لینڈز ، یوتریخت میں ٹرام پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک
March 19, 2019

نیدر لینڈز (92 نیوز) نیدر لینڈز  کےشہر یوتریخت میں ایک ٹرام پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ حملہ آور وں کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔

پولیس نے ایک عمارت کو گھیرے میں لےرکھاہے، مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنےوالاملزم ممکنہ طور پراس عمارت میں موجود ہے۔

پولیس آپریشن میں ہیلی کاپٹراورانسداد دہشتگردی کایونٹ بھی شامل ہے جب کہ پورے ملک میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

شہر بھرکےسکول،مساجد اورعوامی مقامات کوبندکردیا گیا۔