Monday, May 13, 2024

نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارتخانے پر نامعلوم افراد کا حملہ

نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارتخانے پر نامعلوم افراد کا حملہ
November 12, 2020
 دی ہیگ (92 نیوز) نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارتخانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ سفارتخانے کی عمارت پر کم از کم 20 گولیاں چلائی گئیں۔ فائر کی گئی بیشتر گولیاں سعودی سفارتخانے کی کھڑکیوں میں لگیں۔ میڈیا کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سکیورٹی اداروں نے ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات جاری شروع کی دی ہے ۔ واقعہ جدہ میں مغربی سفارتکاروں پر بم حملے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔