Sunday, May 12, 2024

نیدر لینڈ کی ملکہ رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی

نیدر لینڈ کی ملکہ رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی
November 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑے کے بعد ہالینڈ کی ملکہ بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ نیدر لینڈ کی ملکہ رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی۔ نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی جہاں وہ صدر، وزیراعظم سمیت ملک کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہو گا جب کہ پاکستانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔