Wednesday, April 24, 2024

نیتن یاہو کا غرب اردن کا سرحدی علاقہ اسرائیل میں شامل کرنیکا عندیہ

نیتن یاہو کا غرب اردن کا سرحدی علاقہ اسرائیل میں شامل کرنیکا عندیہ
September 11, 2019
تل ابیب ( 92 نیوز) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو  کا کہنا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہوگئے  تو مقبوضہ غرب اردن کے ایک سرحدی علاقے کو اسرائیل میں شامل کر لیں گے۔ ٹی وی خطاب  میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو  نےکہا کہ وہ  اسرائیل کی حاکمیت کو وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار تک پھیلا دیں گے۔ انہوں نے کہا وہ مقبوضہ اردن میں قائم تمام یہودی بستیوں کو بھی اسرائیل میں شامل کریں گے لیکن اس کیلئے  عوام کو صدر ٹرمپ کے دیرینہ امن معاہدے کا انتظار ہے۔ اسرائیل غرب اردن پر  1967سے قابض ہے ،اسرائیل میں  چھ ماہ میں دوسری بار  اگلے منگل کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں ،  عوامی جائزوں کے مطابق اس بار بھی سخت مقابلے کی وجہ سےکسی جماعت کو واضح برتری ملنے کا امکان نہیں۔ دوسری جانب فلسطینی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو امن کوششوں کیلئے نقصان دہ قراردیکر مسترد کردیا ہے۔