Saturday, April 27, 2024

نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کیلئے نفتالی بینٹ مخلوط قومی حکومت بنانے پر رضا مند

نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کیلئے نفتالی بینٹ مخلوط قومی حکومت بنانے پر رضا مند
May 31, 2021

یروشلم (92 نیوز) اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے لیے دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینٹ مخلوط قومی حکومت بنانے پر رضا مند ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کی راہ ہموارہوگئی، اسرائیل میں دائیں بازو کے سخت گیر رہنما نفتالی بینٹ مخلوط قومی حکومت بنانے پر رضا مند ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کے خاتمے کی راہ بظاہر ہموار ہو گئی، دائیں بازو کی جماعت یمینا پارٹی اور اعتدال پسند جماعت یش ایتید نے مخلوط حکومت کے قیام کی کوششوں کی تصدیق کردی۔

دونوں جماعتیں کامیاب ہوگئیں تو اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی پارٹی اقتدار سے باہرہوجائے گی۔