Wednesday, May 1, 2024

نیب کے پیچھے نیازی ہے ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز

نیب کے پیچھے نیازی ہے ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز
October 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز )پاکستان پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما اور اپوزیشن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف  صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے  ریمانڈ میں توسیع پر سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ نیب کے پیچھے نیازی ہے ۔ حمزہ شہباز شریف نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ  نیب نے شہباز شریف کا دوبارہ ریمانڈ لے کر بہت بڑا مذاق کیا ہے، عمران خان شہباز شریف کو گرفتار کر کے نیب کے پیچھے نہ چھپیں  بلکہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں ۔