Friday, April 19, 2024

نیب کے طلب کرنے کے باوجود علیم خان پیش نہ ہوئے ، 12جولائی کو دوبارہ طلب

نیب کے طلب کرنے کے باوجود علیم خان پیش نہ ہوئے ، 12جولائی کو دوبارہ طلب
July 10, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان بلانے کے باوجود نیب لاہور میں طلب نہ ہوئے ۔ نیب لاہور نے علیم خان کو 12 جولائی کو پھر طلب کر لیا ، نیب کی جانب سے  علیم خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے ۔ آج علیم خان کی بجائے ان کے وکیل نیب میں پیش ہوئے تھے ، نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنی  سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے ۔