Friday, April 26, 2024

نیب کے شریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز کے حصص منجمد کرنے کے احکامات

نیب کے شریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز کے حصص منجمد کرنے کے احکامات
November 25, 2019
لاہور (92 نیوز).شریف فیملی کی مشکلات کا جو مزید بڑھ گئی ہیں۔ نیب لاہورکی جانب سے ملزم شہبازشریف فیملی کے خلاف زیرتحقیقات آمدن سےزائد اثاثہ جات اور دیگر کیسزمیں مختلف انڈسٹریز کے حصص منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ شریف فیملی کیخلاف تحقیقات میں نیا موڑآگیا۔ نیب لاہورکی جانب سےملزم شہبازشریف فیملی کےخلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات اور دیگر کیسز میں مختلف انڈسٹریز کے حصص کو فریز کرنے کےاحکامات جاری کر دیئے گئے۔ ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن پر فوری طور پر عمل درآمد کیے جانے کی تاکید کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فریز کی گئی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری شامل ہیں۔ دیگر ملز میں العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔ مستقبل میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اپنے بزنسز سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے احکامات ایس ای سی پی اور شریف خاندان کے افراد علاوہ ان کے فائنانشل ایڈوائزرز کو جاری کر دیئے گئے ہیں۔