Sunday, September 8, 2024

نیب کے زیر تفتیش کئی افراد کے بیرون ملک ہونے کا انکشاف

نیب کے زیر تفتیش کئی افراد کے بیرون ملک ہونے کا انکشاف
April 16, 2018
اسلام آباد  (92 نیوز) نیب کے زیر تفتیش کئی افراد کے بیرون ملک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزیراعلیٰ  پنجاب کے داماد عمران علی بھی بیرون ملک گئے افراد میں شامل ہیں ۔ آج نیب میں طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی پیش نہ ہوئے جبکہ ایڈن ہاؤسنگ کے مالک ڈاکٹر امجد بھی  پاکستان سے باہر ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی ایک ماہ کی چھٹی منظور کرواچکے ہیں۔