Friday, May 17, 2024

نیب کے خوف سے ترقیاتی منصوبوں میں بیوروکریسی کا کردار محدود ہو گیا تھا ، وزیر اعظم

نیب کے خوف سے ترقیاتی منصوبوں میں بیوروکریسی کا کردار محدود ہو گیا تھا ، وزیر اعظم
January 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا نیب کے خوف سے ترقیاتی منصوبوں میں بیوروکریسی کا کردار محدود ہو گیا تھا اور فیصلے نہیں ہو رہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے نیب ترمیمی آرڈیننس لانے کی وجہ بتا دی۔ سول سرونٹس سے خطاب میں کہا فیصلے اس لیے نہیں ہورہے تھے کہ بیوروکریٹس نیب سے ڈرے ہوئے تھے۔ ہم نے بیوروکریسی کی مدد سے 50 لاکھ گھر بنانے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم مشکل فیصلہ تھا۔ لوگ بلاوجہ ترمیم پر شور مچا رہے ہیں۔ نیب آرڈیننس ترمیم کا تفصیلی جائزہ لیے بغیر واویلا کیا گیا۔ اب ٹیکس کے معاملات ایف بی آر دیکھے گا۔ عمران خان نے کہا 2019 بہت مشکل سال تھا، فارن ایکسچینج  نہ ہونے کے سبب ڈر تھا روپیہ مزید گرنا شروع ہو جائے گا۔