Tuesday, May 21, 2024

ن لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوسناک ہے، فردوس عاشق اعوان

ن لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوسناک ہے، فردوس عاشق اعوان
December 29, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا نیب کیخلاف محاذ کھولنے والے ن لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1211182052525121536

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں۔ سب سے بڑی عدالت نےعمران خان کو صادق اور امین قرار دیا۔

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1211182106493235201

فردوس عاشق اعوان نے کہا ان کے بدترین سیاسی مخالف  بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہینگے۔ عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔ نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1211182149870792710

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہو گی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کئے ہونگے۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ رکھنے والے پبلک آفس ہولڈرز کارروائی سے ہرگز مبرا نہیں۔

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1211182203167760386

 فردوس عاشق اعوان نے کہا آرڈیننس کے تحت دیانتدار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف وخطر عوامی مفاد میں فیصلے کر سکیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دیں سکیں گے۔ اس سے گورننس مزید فعال، معیشت مستحکم اور تجارتی ماحول ساز گار ہو گا۔