Monday, September 16, 2024

نیب کی یوسف رضاگیلانی،اویس مظفر ٹپی و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

نیب کی یوسف رضاگیلانی،اویس مظفر ٹپی و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، سابق وزیر اویس مظفر ٹپی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےدی ۔ ملزمان نے اشتہاری مہم کا غیرقانونی ٹھیکہ دیکر خزانے کو 12 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔ نیب نے  ایل ڈی اے اور نیسپاک انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دیدی ۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا  ، نیب نے سندھ کے سابق وزیر اویس مظفر ٹپی و دیگر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ۔ملزمان پر ملیر میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور کا کا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے  ۔منظور کاکا نے سرکاری کاغذات میں ہیرپھیر کرکے خزانے کو 3 ارب کا نقصان پہنچایا  ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ میں قومی خزانے کو چار ارب روپے نقصان پہنچنے پر ایل ڈی اے اور نیسپاک انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دیدی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے اورنج لائن میٹروٹرین پروجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام ہے۔جبکہ سابق وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی  ہے  ، ملزم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ’’احتساب سب کے لئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ، نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور پاکستانی عوام سے ہے۔