Sunday, May 5, 2024

نیب کی چودھری شجاعت حسین ، پرویز الہٰی کے خلاف انکوائریز بند کرنے کی سفارش

نیب کی چودھری شجاعت حسین ، پرویز الہٰی کے خلاف انکوائریز بند کرنے کی سفارش
January 4, 2019
لاہور (92 نیوز) نیب نے چودھری شجاعت اور پرویزالہٰی کے خلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کے کیس میں ثبوت نہ ملنے پر انکوئریز بند کرنے کی منظوری دے دی۔ ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کر دیا گیا۔ چودھری شجاعت اور پرویزالہٰی کے خلاف ایل ڈی اے سٹی پلاٹس کاکیس چل رہا تھا۔ چودھری پرویز الہٰی کے خلاف  ایل ڈی اے سٹی میں اٹھائیس پلاٹس کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین سے بھی تحقیقات کی گئیں۔ تحقیقات کے دوران نیب کو معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چودھری برادران کے ملازم مرزا اسلم بیگ نے خریدے۔ ملازم نے پلاٹ خرید کر چودھری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا۔ مرزا اسلم بیگ نے راوی روڈ سیونٹی فائیوابلیک سیونٹی سکسکا ایڈریس معاہدہ بیع میں استعمال کیا۔ ضمنی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چودھری شجاعت اور پرویزالہٰی کے خلاف  کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد نہیں ملے۔