Sunday, May 19, 2024

نیب کی ٹیم تحقیقات کیلئے کل شہباز شریف کے گھر جائیگی ‏

نیب کی ٹیم تحقیقات کیلئے کل شہباز شریف کے گھر جائیگی ‏
October 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) شہبازشریف کےخلاف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیس کی تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم کل  لاہور میں شہباز  کے گھر جائے گی ، سابق ویر اعلیٰ کو آگاہ کر دیا گیا ۔ نیب کی ٹیم نے شہبازشریف سے پوچھنے کے لیے سوالنامہ بھی تیار کرلیا۔ اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف پھرمشکلات کی گرداب میں آگئے ، نیب ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی اور غیرقانونی اثانے بنانے کے کیس میں نیب کی ٹیم کل شہبازشریف کی رہائش گاہ جائے گی ۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کل گیارہ بجے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی رہائش پرجائےگی اوران سے غیرقانونی اثاثوں اور ایل ڈبلیو ایم سی میں مبینہ کرپشن کے حوالےسے پوچھ گچھ کرے گی ۔ نیب ٹیم نے ایک بار پہلے بھی شہباز شریف کے گھر جا کر ان سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم چیئرمین  نیب کی لاہور میں مصروفیت کے باعث نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر نہیں جاسکی تھی ۔ نیب نے شہباز شریف کو ایل ڈبلیو ایم سی کے کیس میں تین بار طلب کیا تاہم وہ کمر درد کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے ۔